LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

بلدیاتی انتخابات: خیبرپختونخوا حکومت کو قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت

Web Desk

9 September 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور متعلقہ قانونی ترامیم کی منظوری کے لیے صوبائی حکومت کو 3 ہفتے کی مہلت فراہم کر دی ہے۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے آگاہ کیا کہ صوبے کے 7 اضلاع میں حلقہ بندیوں کا عمل تعطل کا شکار ہے جبکہ صوبائی حکومت پورے خیبرپختونخوا میں ایک ہی مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی خواہش مند ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی نے کمیشن کو بتایا کہ صوبائی کابینہ کمیٹی دیگر صوبوں کے بلدیاتی نظام کا جائزہ لے رہی ہے اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم پر غور و خوص جاری ہے۔

سماعت کے دوران کمیشن کے اراکین نے صوبائی حکومت کی جانب سے تاخیری حربوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ممبر بلوچستان نے متنبہ کیا کہ اگر یہی رویہ رہا تو کمیشن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بذاتِ خود طلب کرنے پر مجبور ہو جائے گا، جبکہ ممبر سندھ نثار درانی نے واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات ہر صورت کرانے ہوں گے اور اس مقصد کے لیے آئینی راستے موجود ہیں۔ ممبر خیبرپختونخوا نے نشاندہی کی کہ قانون میں تبدیلی کی صورت میں صوبے بھر میں نئے سرے سے حلقہ بندیاں کرنا پڑیں گی۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کے پی حکومت کو مطلوبہ قانون سازی مکمل کرنے کے لیے مزید 3 ہفتوں کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 29 ستمبر 2026ء تک ملتوی کر دی۔