ڈاکٹر ستانجل پانڈے پاکستان کے لیے نئے بھارتی ناظم الامور نامزد، اسلام آباد نے نامزدگی قبول کر لی
Web Desk
10 June 2026
اسلام آباد: سفارتی ذرائع کے مطابق، بھارت نے ڈاکٹر ستانجل پانڈے کو پاکستان کے لیے اپنا نیا ناظم الامور (Charge d’Affaires) نامزد کر دیا ہے، اور حکومتِ پاکستان نے بھی ان کی اس اہم سفارتی نامزدگی کو باقاعدہ طور پر قبول کر لیا ہے۔ ڈاکٹر ستانجل پانڈے اس وقت سری لنکا میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ آئندہ چند ہفتوں میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے پاکستان پہنچ جائیں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تعینات موجودہ بھارتی ناظم الامور ڈاکٹر گیتکا سری واستو پاکستان میں اپنی مقررہ سفارتی مدت پوری کر چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ان کی پاکستان میں تعیناتی کی مدت کو چند ماہ زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، جس کے بعد اب نئی نامزدگی کا عمل سامنے آیا ہے۔ ڈاکٹر گیتکا سری واستو جلد ہی اسلام آباد سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہو جائیں گی، جس کے بعد ڈاکٹر ستانجل پانڈے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے نئے سربراہ کے طور پر چارج سنبھالیں گے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان سے ملاقات کیلئے فہرست جاری
6 July 2026
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 4 اہم اجلاس طلب؛ ہائی کورٹس کے ججز کی مستقلی اور نئی تعیناتیوں پر غور ہوگا
6 July 2026
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
متنازعہ ٹویٹس کیس؛ سپریم کورٹ کا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
6 July 2026
لاہور میں غیر ملکی خواتین کے اغوا و زیادتی کیس میں اہم انکشافات؛ گینگ کا سرغنہ ‘وحید طاہر’ نکلا، اعضاء فروخت کرنے کی دھمکیاں دینے کا انکشاف
6 July 2026
پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل
6 July 2026
صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش
6 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی نئی لہر، متعدد ممالک میں جنگلاتی آگ، انخلا جاری
6 July 2026