LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے، ریفرنڈم کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے :ترجمان جے یو آئی ا ٹرمپ کا تھائی لینڈ سے بڑا تجارتی معاہدہ، امریکی برآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرنے کا اعلان کمانڈر ترک فضائیہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف چار ماہ خسارے کے بعد ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، 4 کروڑ ڈالر کا اضافہ عراقچی کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور ٹرمپ اہم دورہ چین سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز بھی احتجاج طبیعت میں بہتری آنے پر شاہ محمود قریشی پی آئی سی سے ڈسچارج، سخت سیکیورٹی میں واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل

ڈیتھ سیل قیدی تک خفیہ الیکٹرانک سامان پہنچانے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

Web Desk

28 July 2026

ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے قیدی تک غیر قانونی اور ممنوعہ سامان منتقل کرنے کی کوشش کو جیل عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق یہ پیش رفت ملاقاتی کمرے میں اس وقت سامنے آئی جب ایک ملزم اپنے بھائی (سزائے موت کے قیدی) سے ملاقات کے لیے جیل پہنچا۔

تلاشی کے طریقہ کار کے مطابق جب قیدی کے لیے لائے گئے سالن کے ڈبے کی تفصیلی تلاشی لی گئی تو اس میں مہارت سے چھپائے گئے دو کارڈ ریڈرز اور ایک میموری کارڈ برآمد ہوا۔ جیل عملے نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممنوعہ اشیاء کو اینٹری گیٹ پر ہی تحویل میں لے لیا اور سمگلنگ کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

واقعے کے فوراً بعد سزائے موت کے قیدی کے بھائی کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل عدنان اکرم کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے