لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 روز کی توسیع، اجتماع پر پابندی برقرار
Web Desk
27 November 2026
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ضلع لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید تین روز کی توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت یہ پابندی 26 نومبر سے 29 نومبر تک برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی امن و امان اور حساس سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ضلع بھر میں پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلسے جلوس نکالنے اور غیر قانونی اجتماعات کے لیے لوگوں کو اکسانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
تاہم شادی بیاہ کی تقریبات، نمازِ جنازہ، تدفین اور عبادت گاہوں میں نماز کی ادائیگی کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح سرکاری و نیم سرکاری امور کی انجام دہی اور عدالتی کارروائی بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا کہنا ہے کہ حساس سکیورٹی اطلاعات کے پیشِ نظر دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیونکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دفعہ 144 کی پابندی پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔
متعلقہ عنوانات
روس کی نئی جوہری آبدوز پرم بحری بیڑے میں شامل، پوتن نے عالمی سطح کا ہتھیار قرار دے دیا
27 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری
27 November 2026
آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال
27 November 2026
مکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس
27 November 2026
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
27 November 2026
وزیراعظم آزادکشمیر کا سو روزہ پلان کا اعلان، نوجوانوں کو بلاسود قرضے، وظائف دیں گے
27 November 2026
کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
27 November 2026
کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج
27 November 2026