LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق اشرافیہ نے پورے معاشرے کو یرغمال بنا رکھا ہے: حافظ نعیم الرحمان امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود ایران جیٹ فیول میانمار پہنچانے میں کامیاب افغانستان میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر پابندی کے پانچ سال مکمل گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں: محسن نقوی وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں، برآمدات میں اضافے پر زور پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں: ایرانی صدر گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان برین ڈرین کا بحران: گزشتہ 3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک منتقل خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug: افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع

“ہم پر کوئی حکم نہیں چلے گا، وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں”: کیوبا کے صدر کا ٹرمپ کے بیان پر در عمل

Web Desk

11 January 2026

کیوبا کے صدر میگوئیل ڈیاز کینیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کیوبا سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا ایک خودمختار ملک ہے اور اسے کوئی یہ نہیں بتا سکتا کہ کیا کرنا ہے۔

صدر کینیل نے کہا کہ کیوبا نے کبھی حملہ نہیں کیا، بلکہ گزشتہ 66 سال سے امریکی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کیوبا دھمکیاں نہیں دیتا لیکن ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیوبا کی معاشی مشکلات 60 سال سے جاری امریکی پابندیوں کی وجہ سے ہیں اور امریکہ اب انہی پابندیوں کو مزید سخت کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے کہا کہ کیوبا نے دی گئی سیکیورٹی خدمات کا کبھی معاوضہ نہیں لیا اور امریکی بلیک میلنگ یا فوجی جبر کے سامنے نہیں جھکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیوبا کسی بھی ایندھن برآمد کرنے والے ملک سے ایندھن خریدنے کا حق رکھتا ہے اور امریکی رویہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔