LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا کے پی حکومت کے انسداد دہشتگردی کے طے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے: شیری رحمان سعودی اتحاد کا یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان مکہ دفاعی معاہدے کے 3 رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا یوکرین نے روسی قبضے والے شہر اولیشکی میں ڈرونز سے خوراک اور ادویات پہنچا دیں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کشمیری عوام نے مسترد کر دی: طلال چودھری روسی دباؤ سے خوفزدہ ہو کر یوکرین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: جرمنی شیخ نہیان بن مبارک کی مجلس میں رواداری، مکالمے اور باہمی احترام کا پیغام نمایاں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی موجودہ قیادت تصادم چاہتی ہے: قمر زمان کائرہ آذربائیجانی خاتون ڈیانا پاکستانی پولیس افسران کے ساتھ باکو روانہ پی ٹی آئی خود کو دہشت گردی کی سہولت کار ثابت کر رہی ہے: گورنر کے پی بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا

آج کا پاکستان مضبوط اور دفاع ناقابل تسخیر ہے: مریم نواز

Web Desk

6 September 2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ دفاع اور شہدائے پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کا پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور اس کا دفاع مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر بن چکا ہے۔ انہوں نے 1965ء کی جنگ کے شہدا، غازیوں اور پاک فوج کے تمام افسران و جوانوں کو قوم کی جانب سے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاک فوج نے ثابت کیا کہ جنگیں صرف ہتھیاروں کے بل بوتے پر نہیں بلکہ پختہ ایمان، شجاعت اور عزمِ مصمم سے جیتی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘آپریشن رد الفساد’ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ اور نئے معیار قائم کیے ہیں، جبکہ پوری قوم سرحدوں اور ملک کے اندر امن و سلامتی کے لیے معرکہ آرا جوانوں کی سلامتی اور کامیابی کے لیے دست بہ دعا ہے۔