LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے یوم دفاع و شہدا ہمیں مسلح افواج اور قوم کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم عوام نے ثابت کردیا، میر پور خاص عمران خان کا قلعہ ہے: سہیل آفریدی آئی پی یو یوتھ کانفرنس کی سربراہی پاکستان کو مل گئی، سینیٹر آغا شاہ زیب صدر منتخب حکومت سے مذاکرات نہ ہوئے تو منگل کو پہیہ جام ہڑتال ہو گی:حافظ نعیم الرحمان بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار خواجہ آصف کا بیان مایوس کن، وفاقی حکومت واضح کرے یہ حکومتی پالیسی ہے یا ذاتی رائے: شرجیل میمن روس یوکرین جنگ بندی کی کوششیں، امریکی خصوصی ایلچی ماسکو پہنچ گئے انتظامی اصلاحات اور صوبوں کی تشکیلِ نو دو بالکل مختلف معاملات ہیں: ناصر شاہ

عوام نے ثابت کردیا، میر پور خاص عمران خان کا قلعہ ہے: سہیل آفریدی

Web Desk

5 September 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سندھ کے علاقے میرپورخاص کے پوسٹ آفس چوک میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرپورخاص کے غیور اور بہادر عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ شہر بانی پی ٹی آئی کا قلعہ ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، زین شاہ اور دیگر قیادت بھی ان کے ہمراہ موجود تھی۔ سہیل آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کے لیے تین سال کی غیر قانونی قید کاٹ رہے ہیں مگر آج بھی اپنے مؤقف پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے دورے نے واضح کر دیا ہے کہ وہاں کے عوام کا فیصلہ کس کے ساتھ ہے، جبکہ عدلیہ کی توقیر اور ملک کو چوروں و ڈاکوؤں سے بچانے کے لیے 27 ستمبر کا احتجاج انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کے مستقبل اور وقار کی خاطر اپنا فعال کردار ادا کریں اور 27 ستمبر کو باہر نکلیں تاکہ قوم اپنے فیصلے خود کر سکے۔