LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس، یوکرین اور امریکا کے سہ فریقی مذاکرات کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی: زیلنسکی بھارت کیخلاف کامیابی کے بعد دنیا پاکستان کی دفاعی طاقت سے آگاہ ہو چکی: مصطفیٰ کمال بلاول بھٹو کی سربراہی میں کراچی کو آگے لے کر جائیں گے: مرتضیٰ وہاب جرمنی نے دوسری جنگ عظیم جیسے حالات پیدا کردیے ہیں: روس ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی اور ترک ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی سفارتی کوششیں تیز، وِٹکوف اور کشنر کیف پہنچ گئے اسلام آباد کا نیا انتظامی نقشہ وزیراعظم کو پیش،27 رکنی اسمبلی اورچیف ایگزیکٹو بارے تجاویز شامل وزیراعلیٰ کی دہشتگردی کیخلاف گفتگو منفی انداز میں پیش کرنا افسوسناک: مریم اورنگزیب نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، پاکستان نے 100 ٹن امداد روانہ کردی کوٹری سٹیشن پر مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ، ایک ریلوے ملازم جاں بحق گلگت بلتستان میں بادل پھٹنے سے سیلاب، شاہراہ قراقرم سمیت متعدد سڑکیں بند آج کا پاکستان مضبوط اور دفاع ناقابل تسخیر ہے: مریم نواز خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 21 دہشت گرد ہلاک مولانا فضل الرحمٰن کی لاہور آمد، سیاسی صورتحال اور صوبوں کے معاملات پر گفتگو ایرانی ردعمل فوری اور تکلیف دہ ہوگا: باقر قالیباف کا امریکا کو تنبیہ

گلگت بلتستان میں بادل پھٹنے سے سیلاب، شاہراہ قراقرم سمیت متعدد سڑکیں بند

Web Desk

6 September 2026

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں شدید بارش کے بعد بادل پھٹنے (کلاؤڈ برسٹ) سے آنے والے اچانک سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں زرعی اراضی، فصلوں، پھل دار درختوں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ نوبہار گاؤں میں گش گش جماعت خانہ بھی متاثر ہوا۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امیٹ سے برجنگل روڈ سمیت کئی رابطہ سڑکیں اور بجلی کی ترسیلی لائنیں تباہ ہو گئیں، جس سے مقامی آبادی کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ گلگت بلتستان پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سوست سے خنجراب ٹاپ تک شاہراہ قراقرم بھی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم ہنزہ میں مرتضیٰ آباد کے قریب شاہراہِ قراقرم کا بلاک شدہ حصہ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ مزید برآں، ضلعی انتظامیہ دیامر کے مطابق بابوسر ٹاپ پر سیزن کی پہلی برف باری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (GBDMA) کے مطابق جون سے اگست کے دوران خطے میں موسمیاتی تبدیلیوں، بادل پھٹنے اور گلیشیئرز پگھلنے کے باعث 120 سیلابی واقعات پیش آ چکے ہیں، جو کہ خطے کے نازک ماحولیاتی نظام کے لیے گہرے خطرے کی علامت ہیں۔