LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کا35ہزارکلومیٹررینج کے بیرالبراعظمی بیلسٹک میزائل’سرمات‘ کا کامیاب تجربہ یقین ہے ایران یورینیم افزودگی 100فیصدروک دے گا، امریکی صدر دوبارہ حملہ ہواتو یورینیم کی افزودگی 90فیصد تک بڑھاسکتے ہیں، ایران ایران سے جنگ کی قیمت، امریکی معیشت پر دباؤ، مہنگائی 3سال کی بلندترین سطح پر جنگ کے خاتمےکےلیے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، ترکیہ اور قطر کااتفاق پاکستان روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر غور کر رہا ہے: فیصل نیاز ترمذی سانحہ 12 مئی کے شہدا کی قربانیاں لازوال ہیں: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا یومِ شہدا پر پیغام خواتین کیلئے محفوظ پنجاب میری اولین ترجیح ہے، مریم نواز امیر جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف تحریک اور ہڑتال کا اعلان: 15 مئی کو اسلام آباد میں بڑا احتجاج ہوگا لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ، خاتون سمیت 8 افراد شہید، کئی زخمی نئے بجٹ کی تیاری: آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، معاشی اہداف اور ٹیکس تجاویز پر مذاکرات کل سے شروع ہوں گے اوپیک کی تیل کی پیداوار 26 سال کی کم ترین سطح پر آگئی وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ ملک بھر کے 79 اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا فیصلہ، پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت آغاز ہوگا

کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کا اے ایس لیول ریاضی کا دوسرا پرچہ بھی لیک

Web Desk

12 May 2026

شہرِ قائد سمیت ملک بھر کے کیمبرج طلبہ کے لیے پریشان کن خبر سامنے آئی ہے جہاں اے ایس لیول ریاضی کا دوسرا پرچہ بھی امتحان سے قبل لیک ہو گیا۔ آئی بی سی سی (IBCC) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کیمبرج انٹرنیشنل کے سیکیورٹی نظام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 ڈاکٹر غلام علی ملاح کے مطابق کیمبرج کے امتحانی پرچے بار بار لیک ہونا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے اور ادارہ اب تک امتحانی شفافیت کو یقینی بنانے میں ناکام رہا ہے۔کیمبرج نے تسلیم کیا کہ ریاضی کے پرچے 9709/12 کا مواد، جو 29 اپریل 2026 کو ایڈمنسٹریٹو زونز 3 اور 4 میں ہونا تھا، غیر مجاز طور پر وقت سے پہلے افشا کر دیا گیا تھا۔ تفصیلی تحقیقات کے بعد کیمبرج نے اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ لیک ہونے والے پرچے کی بنیاد پر نتائج مرتب کرنا اب قابلِ اعتماد نہیں رہا، لہٰذا اس پرچے کو گریڈز کے تعین کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ تمام متاثرہ امیدواروں سے متبادل امتحان لیا جائے گا۔ ریاضی کے پیپر 9709/12 کا دوبارہ امتحان 9 جون 2026 کو موجودہ جون سیریز کے شیڈول کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی تاریخ کے مطابق اپنی تیاری مکمل رکھیں۔