فیصل آباد کے ضمنی الیکشن میں ضابطۂ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں
Web Desk
23 November 2025
فیصل آباد کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران ضابطۂ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ مختلف پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون کے ذریعے بیلٹ پیپرز کی ویڈیوز بنانے کے واقعات سامنے آئے ہیں جبکہ امیدواروں کے نام والی پرچیاں بھی پولنگ اسٹیشنز کے اندر تقسیم کی جاتی رہی ہیں۔
کئی مقامات پر خواتین بیلٹ پیپر ہاتھ میں تھامے پولنگ اسٹیشن کے باہر گھومتی دیکھی گئیں، جبکہ بعض فی میل پولنگ اسٹیشنز میں مرد بھی داخل ہو گئے اور آزادانہ طور پر ویڈیوز بناتے رہے۔ پولنگ عملہ اور سکیورٹی اہلکار انہیں روکنے میں مکمل ناکام دکھائی دیے۔این اے 96 اور پی پی 98 میں ووٹرز کی جانب سے پولنگ بوتھ کے اندر بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیوز منظرِ عام پر آئیں۔ پی پی 116 کے فی میل پولنگ اسٹیشن میں اس وقت بدنظمی دیکھنے میں آئی جب سینیٹر رانا ثناء اللہ کی اہلیہ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں تو مرد ووٹرز بھی اندر گھس گئے اور موبائل سے ریکارڈنگ کرتے رہے۔
الیکشن کمیشن نے موبائل فون کے استعمال سے متعلق شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے تمام پریزائیڈنگ افسران کو ووٹرز کے موبائل استعمال پر فوری پابندی اور سخت نگرانی کی ہدایات جاری کر دی ہیں
متعلقہ عنوانات
پاکستان موسمیاتی آفات کے خلاف رہنما کردار ادا کرسکتا ہے: صدر زرداری
13 October 2026
ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا حد سے آگے نکل گیا: ٹرمپ
13 October 2026
خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ
13 October 2026
کے پی میں گورنر راج: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب
13 October 2026
مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان تیار کرنے کا حکم
13 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
13 October 2026
افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات
13 October 2026
رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
13 October 2026