سانحہ 12 مئی کے شہدا کی قربانیاں لازوال ہیں: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا یومِ شہدا پر پیغام
Web Desk
12 May 2026
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 12 مئی 2007 کی برسی کے موقع پر کراچی کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحے میں معصوم جانوں کو نفرت اور تشدد کی بھینٹ چڑھایا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سانحہ 12 مئی کے شہدا کی قربانیاں آج بھی ایک دردناک مگر لازوال یادگار ہیں، یہ قربانیاں جمہوریت، انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لیے ادا کی جانے والی قیمت کی یاد دلاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 12 مئی کو کراچی میں پیش آنے والا واقعہ صرف ایک سانحہ نہیں تھا بلکہ یہ عوام کے غیر متزلزل عزم اور جمہوری جدوجہد کی علامت بن گیا، جیالوں، سیاسی کارکنان اور کراچی کے عوام نے اس دن بے مثال جرأت اور استقامت کا مظاہرہ کیا اور خوف و جبر کے خلاف مزاحمت کی ایک نئی مثال قائم کی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر بہنے والا خون اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ عوام جمہوریت، انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، قومیں اپنے زخم بھلا کر نہیں بلکہ انہیں سچائی اور وقار کے ساتھ یاد رکھ کر ہی شفا پاتی ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی ایک پُرامن، جمہوری اور روادار پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، جہاں کسی شہری کی آواز تشدد کے ذریعے خاموش نہ کرائی جا سکے اور کوئی شہر خوف کے سائے میں یرغمال نہ ہو۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ
14 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
14 July 2026
بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال
14 July 2026
اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں: پاسداران انقلاب
14 July 2026
شہباز شریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات
14 July 2026
شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل دنیا کے خزانے بھی نہیں: بیرسٹر گوہر
14 July 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
14 July 2026
روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز
14 July 2026