پی پی کی حمایت کے بغیرآئینی ترمیم اوربجٹ منظورنہیں ہوسکتا، 28ویں ترمیم پر ابھی بات نہیں ہوئی، بلاول بھٹو
Web Desk
14 May 2026
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ 28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی،کل کا علم نہیں، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر آئینی ترمیم اور بجٹ منظور نہیں کیا جاسکتا۔
اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔بلاول نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی۔ راجہ پرویزاشرف، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور نوید قمرکمیٹی میں شامل ہوں گے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد وزیراعظم نے امن کمیٹی کی سربراہی مجھے دی، میں نے بین الاقوامی میڈیا پربھارت کے بیانیےکو شکست دی، امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی، وہ وقت دور نہیں جب مذاکرات کامیاب ہوں گے۔وزیراعظم اورفیلڈمارشل دنیا میں امن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں جارہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کی وجہ سے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، امید ہے ہمارے خطے میں اچھے تعلقات ہوں گے، پاکستان نے ایران پرحملوں کی مذمت کی، ایران کے بعد سب سے زیادہ میزائل متحدہ عرب امارات پرگرے، یواے ای، ایران اور سعودی عرب سے پاکستان کے آزادانہ تعلقات ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے 26 ویں اور27 ویں آئینی ترمیم میں صوبوں کے لیے حقوق لیے، سپریم کورٹ اور آئینی عدالت میں تمام صوبوں کی نمائندگی پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہوئی، ابھی تک 28 ویں ترمیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی،28 ویں ترمیم پر ردعمل تب دوں گا جب کوئی بات سامنے آئےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حمایت کے بغیر آئینی ترمیم یا بجٹ منظور نہیں کرسکتے، آئینی ترمیم سے متعلق پیپلزپارٹی سےکوئی بات نہیں کی گئی، 27 ویں ترمیم سے متعلق میں نے خود بات کی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام مشکل میں ہیں عوام کو ریلیف دینا ہے، وزیراعظم نے صوبوں سے درخواست کی کہ مہنگائی کے خاتمے میں وفاق کی مدد کریں، پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ہے، وفاق سے مل کرعوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے، حکومت کو معاشی مشکلات کو دیکھ کر ریلیف کا فیصلہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو مالی معاشی بحران کا سامنا ہے، پاکستان کے عوام پرمہنگائی کے بم گر رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کو عوام کا دکھ محسوس ہوتا ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر حکومت پر تنقید نہیں کروں گا، وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے مطابق کیا۔
متعلقہ عنوانات
دہشت گردی کے خلاف بحیثیت قوم نبرد آزما ہونا ہوگا: بیرسٹر سلمان اکرم راجہ
14 July 2026
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار
14 July 2026
دہشت گردی ایک ناسور، ہمارے شہداء قوم کے ہیرو ہیں: بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو
14 July 2026
سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم
14 July 2026
آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی
14 July 2026
کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم
14 July 2026
شہدا قوم کا فخر، قربانیوں کو معمولی قرار دینا افسوسناک ہے: شرجیل میمن
14 July 2026
امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی یقینی بنائیں: چین
14 July 2026