LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی

عوام کا اعتمادبحال کرنےکےلیے حکومت اوراپوزیشن میں بداعتمادی ختم کرناہوگی، بیرسٹر گوہر

Web Desk

12 May 2026

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں امید تھی حالات بہتری کی طرف جائیں گے مگرحکومت  کا سخت رویہ حالات اور ملاقاتوں میں رکاوٹ کا سبب ہے ۔ سیاسی مسائل کو سلجھانے کی ضرورت ہے، انہیں  پیچیدہ نہ کریں۔

راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بگڑتی صحت پر فیملی کو ملاقات نہ کرنے دینا سخت گیر رویہ ہے۔ ان کی فیملی اور ذاتی معالجین کو رسائی دی جائے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے شاید محمود اچکزئی سے رابطہ کیا گیا ہے،  مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، مذاکرات کا مینڈیٹ اچکزئی صاحب کے پاس ہے۔ حکومت آنے والی ترامیم پر عوام کے سامنے اپنا موقف واضح کرے، ایک تشویش یہ بھی ہے 18ویں ترمیم کو رول بیک کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر قانون نے اقلیتی کمیشن کے بارے میں رابط کیا ہے، الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے بھی ملاقات ہونی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے، فریقین میں عدم اعتماد بڑھ رہا ہے، عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے فریقین کے درمیان بداعتمادی ختم کرنا ہوگی۔