ایرانی وفد کی پرواز ’میناب 168‘ شہید بچوں سے منسوب
Web Desk
11 April 2026
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے اسلام آباد کے تاریخی دورے کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس نے عالمی برادری اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ پاکستان کی پرواز کے دوران لی گئی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کی نشستوں پر انسانوں کے بجائے میناب سکول کے شہید بچوں کی تصاویر اور ان کے سکول بیگز (بستے) رکھے گئے ہیں۔ باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اس جذباتی تصویر کے ساتھ تحریر کیا کہ “طیارے میں یہ میرے احباب ہیں”۔
ایرانی حکومت کے مطابق، اس خصوصی طیارے کا نام بھی حالیہ جنگ کے دوران نشانہ بننے والے سکول کی مناسبت سے ’میناب 168‘ رکھا گیا ہے۔ یہ نام ان 168 ایرانی شہریوں اور بچوں کی یاد میں ہے جو رواں سال 28 فروری کو ایران کے شہر میناب میں واقع بچوں کے سکول ‘شجرۂ طیبہ’ پر ہونے والے میزائل حملے میں شہید ہوئے تھے۔ ایران اس حملے کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قرار دیتا ہے۔ تہران کی جانب سے مذاکراتی میز پر جانے سے قبل یہ اقدام ان کے سخت سفارتی موقف اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ایک منفرد انداز سمجھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب، اسلام آباد میں ہونے والے ان مذاکرات کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس حوالے سے مثبت بیان جاری کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد مذاکرات کے لیے اپنی بہترین ٹیم بھیجی ہے، جس میں نائب صدر جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف شامل ہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت باقر قالیباف کر رہے ہیں جبکہ وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ عالمی مبصرین کا ماننا ہے کہ ایک طرف جذباتی یادگاروں اور دوسری طرف امریکی صدر کی جانب سے ‘مضبوط ٹیم’ کی نامزدگی ظاہر کرتی ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والا یہ معرکہ عالمی سفارت کاری میں فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026