LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے عربوں کو واپس اونٹوں کے دور میں پہنچانے کی دھمکی دے دی امریکا کے ایران کے جنوبی علاقوں پر نئے فضائی حملے، تہران کی سخت ردعمل کی دھمکی ہسپتالوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنانا جنگی جرم اور قابلِ مذمت عمل ہے: ایران ایران خطے کے عوام کے لیے ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے، عبدالملک الحوثی ایران کا حوثیوں کو باب المندب بند کرنے کی تیاری کا پیغام، عالمی توانائی بحران کا خدشہ خطے میں کشیدگی، مشرق وسطیٰ میں امریکی ایف-35 طیاروں کی فضائی نگرانی تیز غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، القسام کمانڈر سمیت 5 فلسطینی شہید خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ

لبنان جنگ بندی معاہدے کا لازمی حصہ ہے، پیچھے ہٹنے کی گنجائش نہیں: ایرانی اسپیکر

Web Desk

10 April 2026

ایران نے امریکا پر واضح کردیا ہے کہ لبنان جنگ بندی معاہدے کا حصہ ہے اور وہ کسی صورت معاہدے سے الگ نہیں ہوگا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے نام لیے بغیر امریکا کو خبردار کیاکہ وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، ایران کے اتحادی لبنان سمیت تمام مزاحمتی محاذ جنگ بندی کا کبھی علیحدہ نہ ہونے والا حصہ ہیں اور یہی دس نکاتی تجویز کا پہلا نکتہ ہے۔ باقر قالیباف نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف لبنان کے مسئلہ پر عوامی سطح پر اور واضح طور پر زور دے چکے ہیں، اس معاملے سے انکار یا پیچھے ہٹنےکی کوئی گنجائش ہی نہیں۔ باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی بھاری قیمت ہوگی اور سخت ردعمل آئے گا، بہتر ہے کہ اس آگ کو فوری طور بجھایا جائے۔