LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق

Web Desk

20 June 2026

بنوں: بنوں کے نیم قبائلی علاقے برغنتو میں تھانہ احمد زائی کی حدود میں ہونے والے دو یکے بعد دیگرے دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کے مطابق، پہلا دھماکہ سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی (IED) کے ذریعے ہاتھی خیل قوم کے مسافروں سے بھری ایک ڈاٹسن گاڑی کے قریب کیا گیا، اور جب جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری تھیں تو اسی دوران وہاں دوسرا دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کی زد میں آ کر سب ڈویژن وزیر کے تحصیلدار عابد اللہ کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ سکیورٹی اداروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد شرپسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قریبی رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) اور زخمیوں کو خلیفہ گل نواز (KGN) ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔