LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات: کے پی لانگ مارچ کی صورتحال اور مذاکراتی کمیٹی کی بریفنگ پر تبادلہ خیال سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم

سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار شہید

Web Desk

1 September 2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع چاغی اور پشین میں مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 21 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 افسران اور کسٹمز اہلکار سمیت 6 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چاغی کے علاقے نوکچا میں دہشت گردوں نے این 40 (کوئٹہ تفتان) شاہراہ پر بھتہ خوری کے لیے غیر قانونی ناکہ قائم کر کے آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔ دریں اثناء، 31 اگست اور 1 ستمبر کی درمیانی شب پشین کے علاقے زیارت کراس کے قریب فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے کسٹمز ہاؤس پر حملے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں مزید 10 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کسٹمز ہاؤس پر حملہ دہشت گردی اور نادیدہ مجرمانہ گٹھ جوڑ کا مظہر تھا تا کہ قانونی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔ اس دلاورانہ مقابلے کے دوران دھرتی کے 6 بہادر سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر نے اعادہ کیا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری اور “عزمِ استحکام” کے وژن کے تحت ملک بھر سے بیرونی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک بلامتیاز آپریشنز پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہیں گے۔