LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی

اٹک میں خودکش بمبار کو روکنے والے بہادر شہری لیاقت خان شہید کی نماز جنازہ

Web Desk

12 May 2026

اٹک کی تحصیل جنڈ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر شہری لیاقت خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز اٹک میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ پیر چورا شریف سید سعادت علی شاہ نے پڑھائی، جس میں پولیس حکام، سول انتظامیہ اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے شہید کی جرأت کو سلام پیش کیا۔

شہید لیاقت خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل کے قریب ایک مشتبہ شخص کو دیکھ کر اسے روکا اور اس کی شناخت پوچھی۔ اس دوران دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ لیاقت خان کی اس بروقت مداخلت اور جان کی قربانی نے علاقے میں ایک بڑی تباہی اور ممکنہ جانی نقصان کو ٹال دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف: وزیراعظم نے لیاقت خان کی قربانی کو لازوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے حب الوطنی اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ ان کی بہادری نے کوہاٹ اور اٹک کے درمیانی اہم راستے پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنائی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہید کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جان پر کھیل کر دوسروں کو بچانے والے ایسے سپوت قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پنجاب کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
شہید لیاقت خان کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں کی گئی، جہاں فضا سوگوار رہی تاہم اہل علاقہ اپنے ہیرو کی بہادری پر فخر کا اظہار کرتے نظر آئے۔