ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ قابل مذمت، خوارج کا خاتمہ ترجیح ہے: صدر، وزیراعظم
Web Desk
24 November 2025
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کی بدولت بڑے سانحے سے محفوظ رہے۔
وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔
وزیرِاعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ واقعے کے ذمہ دار عناصر کی فوری شناخت کرکے انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر فتنۂ خوارج کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر نے سانحے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یہ حملہ وطنِ عزیز کے خلاف بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خارجی دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم خوارج کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ریاست کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔صدرِ مملکت نے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بروقت، جرات مندانہ اور مؤثر کارروائی کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور دہشت گردی کے خلاف بھرپور عزم کا اعادہ کیا
متعلقہ عنوانات
او آئی سی کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان
13 October 2026
حوثیوں کا سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ اور ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13 October 2026
ایک ہی ملک میں دو خارجہ پالیسیاں ناممکن، خیبرپختونخوا میں آئین کے تحت اقدامات کیے: عطا تارڑ
13 October 2026
پیرا فورس کے اہلکار کیخلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق درخواست خارج
13 October 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
13 October 2026
پاکستان موسمیاتی آفات کے خلاف رہنما کردار ادا کرسکتا ہے: صدر زرداری
13 October 2026
ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا حد سے آگے نکل گیا: ٹرمپ
13 October 2026
خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ
13 October 2026