LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی؛ بانی پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں درخواستِ ضمانت پر سماعت 21 مئی تک ملتوی :

Web Desk

13 May 2026

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 7 مختلف مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، تاہم کسی بھی ٹھوس کارروائی کے بغیر سماعت کو 21 مئی تک ملتوی کر دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف یہ مقدمات گزشتہ برس ستمبر اور اکتوبر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں درج کیے گئے تھے۔ ان مقدمات کا اندراج راولپنڈی کے مختلف تھانوں بشمول ٹیکسلا، نصیر آباد، نیو ٹاؤن، وارث خان، سٹی اور سول لائنز میں کیا گیا ہے، جن میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔