حکومت نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگا دیا، ملک میں بڑے سسٹمک ری سیٹ کی ضرورت ہے: اسد عمر اور فواد چوہدری
Web Desk
5 September 2026
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤ اسد عمر اور فواد چوہدری نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال، بجلی و تیل کی قیمتوں میں اضافے اور حکومتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اسد عمر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام اور آئینی اصلاحات کے عمل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شمولیت اور مشاورت ناگزیر ہے کیونکہ ان کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں انصاف کا نظام درست کام کر رہا ہوتا تو بانی پی ٹی آئی کو کب کا ریلیف مل چکا ہوتا۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی کسان پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے ساتھ شدید زیادتی کی ہے، جس پر انہیں معافی مانگ کر مستعفی ہونا چاہیے۔
دوسری جانب فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تیل اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے جبکہ موجودہ حکومت مکمل طور پر بے سمت دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور فوجی اہلکار روزانہ کی بنیاد پر جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں لیکن حکومت کے پاس سیکیورٹی اور معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے کوئی مربوط پالیسی موجود نہیں ہے۔ فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ نظام کو ختم کر کے بانی پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت تمام اہم سیاسی فریقین کی رضامندی سے ایک حقیقی اور بااختیار عوامی حکومت تشکیل دی جائے تا کہ ملک کو موجودہ گہرے بحران سے نکالا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال
7 October 2026
میر رضا کیس: کمیشن نے سی پی ایل سی نمائندے اور تفتیشی افسر کے بیانات ریکارڈ کر لیے
7 October 2026
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
7 October 2026
پاکستان نیوی کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائیاں، 96 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد
7 October 2026
بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
7 October 2026
پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق
7 October 2026
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
7 October 2026
انمول عرف پنکی نے منشیات کے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کردی
7 October 2026