LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی

گلگت بلتستان میں عوامی مینڈیٹ چھینا گیا، معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے: اسد قیصر

Web Desk

9 June 2026

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں ان کی جماعت کے ساتھ ناانصافی کی گئی اور عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

اپنے بیان میں اسد قیصر نے گلگت بلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بانی تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف بیس تک نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مختلف حربوں اور ہتھکنڈوں کے ذریعے تحریک انصاف کے ساتھ دوبارہ آٹھ فروری جیسا سلوک کیا گیا اور جماعت کا مینڈیٹ چھینا گیا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ موجودہ طرز حکمرانی مزید نہیں چل سکتا، حکومت نے ملک میں افراتفری اور عدم استحکام کو فروغ دیا ہے جبکہ کوئی بھی طبقہ اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا غصہ ایک حد تک پہنچ چکا ہے اور تحریک انصاف عوام کی آواز بنے گی۔ ان کے بقول گلگت بلتستان کے عوام کا مقدمہ قومی اسمبلی میں بھی بھرپور انداز میں لڑا جائے گا۔