LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے یوم دفاع و شہدا ہمیں مسلح افواج اور قوم کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم عوام نے ثابت کردیا، میر پور خاص عمران خان کا قلعہ ہے: سہیل آفریدی آئی پی یو یوتھ کانفرنس کی سربراہی پاکستان کو مل گئی، سینیٹر آغا شاہ زیب صدر منتخب حکومت سے مذاکرات نہ ہوئے تو منگل کو پہیہ جام ہڑتال ہو گی:حافظ نعیم الرحمان بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار خواجہ آصف کا بیان مایوس کن، وفاقی حکومت واضح کرے یہ حکومتی پالیسی ہے یا ذاتی رائے: شرجیل میمن روس یوکرین جنگ بندی کی کوششیں، امریکی خصوصی ایلچی ماسکو پہنچ گئے انتظامی اصلاحات اور صوبوں کی تشکیلِ نو دو بالکل مختلف معاملات ہیں: ناصر شاہ

یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت

Web Desk

5 September 2026

یومِ دفاع و شہدائے پاکستان (6 ستمبر) کے موقع پر مسلح افواج نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے وطن کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے غازیوں اور ان کے اہلخانہ سے گہرے اظہارِ تشکر اور احترام کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک فوج نے اپنے بیان میں 6 ستمبر کو قومی اتحاد، جرات اور عزم کی لازوال علامت قرار دیا اور کہا کہ 1965ء کی جنگ میں قوم اور دفاعی افواج نے متحد ہو کر مادرِ وطن کا تحفظ کیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ارضِ پاک کے محافظوں نے زمین، فضا اور سمندر میں ناقابلِ فراموش قربانیاں رقم کیں، جبکہ شہدا کے لواحقین صابر، باحوصلہ اور ملک کی ثابت قدمی کی دائمی علامت ہیں۔