LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے شہر ارکتسک میں محقق کی ہلاکت: طاعون کے پھیلاؤ اور لیبارٹری حادثے کے تمام دعوے مسترد روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال ایئر بیس میں داخلے پر 2 افراد گرفتار امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام فرانس میں تعلیمی نظام کی ناقص صورتحال کیخلاف طلبہ کا ملک گیر احتجاج تیسرے ہفتے داخل ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام یوکرین کے روس میں 20 سے زائد علاقوں پر ڈرون حملے، 399 ڈرون تباہ روس کا مغربی یورپ کے ساتھ مسلح تنازع شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، ماریہ زخارووا یورپی یونین کا روس کیخلاف 22واں پابندی پیکیج، 1500 سے زائد افراد اور کمپنیاں نشانے پر امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، 17 بحری جہاز بھی فہرست میں شامل یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک

عرب لیگ اور اقوام متحدہ کا سعودیہ میں حوثی حملے فوری روکنے کا مطالبہ

Web Desk

8 October 2026

عرب لیگ اور اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی شہری تنصیبات پر حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ بیلسٹک میزائل حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ شہریوں اور ہوائی اڈوں جیسے شہری بنیادی ڈھانچے کو ہدف بنانا بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی ورزی ہے اور اس سے خطے میں مزید بحران پیدا ہوگا۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل فہمی نے سعودی وزیرِ خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “سعودی عرب کی سلامتی پورے عرب خطے کی سلامتی سے جڑی ہے”۔ دوسری جانب سفارتی تشویش کے ساتھ ہی بحیرہ احمر کی اہم ترین گزرگاہ باب المندب کے قریب حوثی جنگجوؤں اور یمنی حکومتی فورسز کے درمیان زمینی و بحری لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے، جس سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔