LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران شرائط پوری کرے تو 300 ارب ڈالر کے تعمیراتی فنڈز مل سکتے ہیں: جے ڈی وینس ایران سے اچھے تعلقات کی امید، آبنائے ہرمز جمعہ تک مکمل کھول دی جائیگی: ٹرمپ امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کردیئے ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیر ہیمش فالکن سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار پر گفتگو ایران نے جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، لبنان جنگ بندی بھی معاہدے کا حصہ ہے: اسماعیل بقائی سفیر پاکستان کی چیچن رہنما سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق مانیٹری پالیسی کا اعلان: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کسی کو فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان صدر پوتن کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 80ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد ایران پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا: ایرانی سفیر اسحاق ڈار سے جاپانی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مفاہمت کا خیر مقدم کراچی: اسٹیٹ بینک نے وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع کر دی پنجاب کا 5131 ارب روپے کا بجٹ کل پیش ہوگا، ترقیاتی بجٹ نصف کر دیا گیا امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم

علیمہ خان کیس کے گواہان پر جرح مکمل، عدالت کا 16 جون کو صفائی کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم،

Web Desk

10 June 2026

راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (ATC) میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کے دوران دونوں اہم گواہان پر جرح کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 16 جون تک ملتوی کرتے ہوئے علیمہ خان کو آئندہ تاریخ پر اپنا حتمی صفائی کا بیان ریکارڈ کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے، جس کے بعد کیس کا فیصلہ سنائے جانے کا قوی امکان ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی الوداعی مراحل کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے اہم گواہان، سابق تفتیشی انسپکٹر افتخار اور این سی سی اے (NCCA) کے آفیسر نادر پر وکلاء صفائی کی جانب سے دوبارہ جرح کا عمل مکمل کیا گیا۔ دونوں گواہان کے بیانات اور جرح مکمل ہونے کے بعد عدالت نے علیمہ خان کو صفائی کے بیان کے لیے قانونی سوال نامہ (Questionnaire) فراہم کر دیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ 16 جون کو ہونے والی اگلی سماعت پر ملزمہ سوال نامے کے مطابق اپنا تفصیلی بیانِ صفائی ریکارڈ کروائیں، جس کے بعد وکلاء کے حتمی دلائل کی روشنی میں عدالت اس ہائی پروفائل کیس کا فیصلہ محفوظ یا جاری کر سکتی ہے۔