LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت

Web Desk

20 June 2026

اسلام آباد: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی رہنما نبیلہ ایوب سمیت دیگر سیاسی قیادت نے اسلام آباد میں ایک اہم مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کی آڑ میں کسی اور کا ایجنڈا چلا رہی ہے، اور ریاستِ پاکستان یا پاک فوج کے خلاف بغاوت کی بات کرنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جانا چاہیے بلکہ انہیں سرعام پھانسی دی جانی چاہیے۔

سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام مخلص اور محب وطن ہیں، لیکن چند شرپسند عناصر انہیں ریاست کے خلاف اکسا رہے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیریوں کا پاک فوج کے ساتھ رشتہ قیامِ پاکستان سے بھی پہلے کا ہے اور یہ کسی عہدے یا مراعات کا محتاج نہیں؛ پاک فوج نے ہمیشہ کشمیریوں پر اعتماد کرتے ہوئے انتہائی حساس علاقوں کی ذمہ داری ان کے سپرد کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن جرائم اور انتشار پھیلانے والے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت اور مسلح افواج کی عالمی اہمیت کو دنیا تسلیم کرتی ہے، جو حرمین شریفین کے دفاع میں بھی صفِ اول میں کھڑی ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے پریس کانفرنس کو بتایا کہ حکومتِ پاکستان نے آزاد کشمیر کے عوام کو پاکستان کے مقابلے میں سستا آٹا اور بجلی فراہم کر کے ریلیف دیا، لیکن کالعدم ایکشن کمیٹی انتشار پھیلانے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان عناصر نے ہسپتالوں کو نشانہ بنایا اور پاک فوج میں خدمات انجام دینے والے کشمیریوں کو بغاوت پر اکسانے کی مذموم کوشش کی، تاہم آزاد کشمیر کے 99 فیصد عوام آج بھی پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور انہوں نے اس ٹولے کو مسترد کر دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نبیلہ ایوب نے بھی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا جوان ملک کی سرحدوں کا محافظ ہے، اور چند گنے چنے لوگ پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جن سے کشمیری عوام کا کوئی تعلق نہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو ایک دستاویزی ویڈیو بھی دکھائی گئی، جس میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں پر کیے جانے والے تشدد اور ریاست مخالف بیانیے کے ناقابلِ تردید ثبوت پیش کیے گئے۔