LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ کے بعدپاکستان میں پیٹرول 56فیصدمہنگا، بھارت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا روس کا35ہزارکلومیٹررینج کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل’سرمات‘ کا کامیاب تجربہ یقین ہے ایران یورینیم افزودگی 100فیصدروک دے گا، امریکی صدر دوبارہ حملہ ہواتو یورینیم کی افزودگی 90فیصد تک بڑھاسکتے ہیں، ایران ایران سے جنگ کی قیمت، امریکی معیشت پر دباؤ، مہنگائی 3سال کی بلندترین سطح پر جنگ کے خاتمےکےلیے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، ترکیہ اور قطر کااتفاق پاکستان روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر غور کر رہا ہے: فیصل نیاز ترمذی سانحہ 12 مئی کے شہدا کی قربانیاں لازوال ہیں: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا یومِ شہدا پر پیغام خواتین کیلئے محفوظ پنجاب میری اولین ترجیح ہے، مریم نواز امیر جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف تحریک اور ہڑتال کا اعلان: 15 مئی کو اسلام آباد میں بڑا احتجاج ہوگا لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ، خاتون سمیت 8 افراد شہید، کئی زخمی نئے بجٹ کی تیاری: آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، معاشی اہداف اور ٹیکس تجاویز پر مذاکرات کل سے شروع ہوں گے اوپیک کی تیل کی پیداوار 26 سال کی کم ترین سطح پر آگئی وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ

منشیات فروش پنکی کو کراچی کی عدالت میں پروٹوکول کا نوٹس،ضیا لنجارکی فوری کارروائی کی ہدایت

Web Desk

12 May 2026

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کو عدالت میں پروٹوکول دینے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈ ن سے منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں بغیر ہتھکڑی پروٹوکول کے ساتھ پیش کیا گیا، جس کی ویڈیو سامنے آنے پر وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لیا۔

وزیرداخلہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی شفاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ملزمہ کو پروٹوکول دینے سے متعلق تمام ذمہ دار اہلکاروں سے وضاحت مانگی ہے۔

ضیا الحسن لنجار نے ہدایت کی کہ ملزمہ کو پروٹوکول فراہم کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، ایسا عمل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، غفلت برتنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

ضیا الحسن لنجار نے ملزمہ کو پروٹول دینے کے عمل کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ محکمہ داخلہ اس معاملے کی مکمل نگرانی کر رہا ہے، رپورٹ آنے پر مزید سخت فیصلے کیے جائیں گے۔

اس سے پہلے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈشنل آئی جی کراچی کوواقعے کی مفصل ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور واقعے میں غفلت و کوتاہی کے مرتکب متعلقہ تفتیشی افسرو عملے کو فوری طور پر معطل کرکے گارڈن ہیڈکواٹرساؤتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

آئی جی سندھ نے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لئے سینئرافسرپرمشتمل تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اُدھر ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے انمول عرف پنکی کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

کراچی پولیس چیف نے متعلقہ افسران کے کردار کے تعین کیلئے انکوائری کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، کراچی پولیس کے تمام افسران و اہلکار قواعد و ضوابط کے پابند ہیں۔