LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 250 ویں یوم آزادی کا کانسرٹ منسوخ کردیا پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کو غیر قانونی معاملات میں رکاوٹ پر ہٹایا: فاروق ستار آئی ایم ایف کا جی ایس ٹی 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کا مطالبہ حجاج کی وطن واپسی کا آغاز، لاہور کے لیے پہلی پرواز 159 حجاج کو لے کر پہنچ گئی گلگت بلتستان انتخابات، پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے پہلا ون ڈے، پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرا دیا نیویارک حراستی مرکز کے باہر مظاہرے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، آنسو گیس کا استعمال امریکا: میساچوسٹس کے تعلیمی اداروں میں ریچھ داخل، طلبہ کلاس رومز تک محدود رہے پاکستان ون ڈے کرکٹ میں 1000میچ کھیلنے والی تیسری ٹیم بن گئی وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب ورکرز کیلئے 10ہزار فی کس انعام کا اعلان کیا ہے: مریم اورنگزیب پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکی وزیر جنگ جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری آئی ایم ایف کا گاڑیوں اور سولر پینلز پر سیلز ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے سے انکار پاکستان کی شاندار کامیابی: مسلسل پانچویں سال بھی ایراسمس منڈس اسکالرشپ حاصل کرنے میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر برقرار امریکی صدر کے نام کی شمولیت غیر قانونی قرار: کینیڈی سینٹر بند کرنے کا ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت نے معطل کر دیا

21 مسلم ممالک نے اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا مسترد کر دیا

Web Desk

28 December 2025

پاکستان، سعودی عرب، ایران، ترکیہ سمیت 21 سے زائد مسلم ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کے علاقے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ سے جاری مشترکہ اعلامیے میں اردن، مصر، الجزائر، قطر، کویت، نائیجیریا، فلسطین اور دیگر مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کے اس فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ 26 دسمبر 2025 کو اسرائیل کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ غیر معمولی قدم ہارن آف افریقہ اور بحیرۂ احمر کے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

مشترکہ بیان میں اسرائیلی اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ کسی خودمختار ملک کے حصے کو علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنا اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کے مطابق یہ عمل ریاستوں کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے عالمی اصولوں کے منافی ہے اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

اعلامیے میں وفاقی جمہوریہ صومالیہ کی وحدت اور اس کے تمام علاقوں پر مکمل حاکمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا اور صومالیہ کی تقسیم کی کسی بھی کوشش کو عالمی امن کے لیے خطرناک مثال قرار دیا گیا۔

بیان میں فلسطین کے تناظر میں بھی اسرائیلی اقدام پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس امکان کو یکسر مسترد کر دیا گیا کہ ایسے اقدامات فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے زبردستی بے دخل کرنے کی کسی کوشش سے جڑے ہو سکتے ہیں۔ مسلم ممالک نے واضح کیا کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

اسلام آباد میں ہونے والی اس مشاورت کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسلم امہ صومالیہ کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور بین الاقوامی قوانین کی بالادستی کے لیے متحد ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالی لینڈ کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال ایسی کسی تجویز کی حمایت نہیں کرتے۔ واضح رہے کہ امریکا کا قریبی اتحادی اسرائیل صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔