لاہور فیصل آباد سیکشن کی بحالی کے 12 روز بعد بھی دو اہم ٹرینیں تاحال بند
Web Desk
27 November 2026
لاہور اور فیصل آباد ریلوے سیکشن کی بحالی کو بارہ روز گزر جانے کے باوجود اس روٹ پر چلنے والی دو اہم مسافر ٹرینیں، بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس، تاحال بحال نہیں کی جا سکیں، جس کے باعث روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق 27 جولائی کو آنے والے سیلاب کے باعث مسن کالر پل بری طرح متاثر ہوا تھا، جس کی وجہ سے اس سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی تھی۔ ریلوے انتظامیہ نے تقریباً ساڑھے تین ماہ کے طویل انتظار کے بعد 15 نومبر کو متاثرہ ٹریک کی مرمت مکمل کر کے اسے ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے بحال کر دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک بحال ہوتے ہی قراقرم ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس کو تو ان کے اصل روٹ پر بحال کر دیا گیا، تاہم لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی بدر اور غوری ایکسپریس تاحال بند ہیں۔ دونوں ٹرینوں کو دوبارہ نہ چلائے جانے کی بڑی وجہ مسافر کوچز کی شدید کمی بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ترجمان پاکستان ریلویز نے اس صورتِ حال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمے کو اس وقت کوچز کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ وزیرِ ریلوے کی ہدایت پر غیر معیاری اور ڈمی کوچز کو ریلوے سسٹم سے نکال دیا گیا ہے۔ ترجمان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متبادل کوچز کا جلد انتظام کر لیا جائے گا اور یکم دسمبر تک بدر اور غوری ایکسپریس کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
غزہ پر اسرائیلی بمباری، دو بچیوں سمیت 4 فلسطینی شہید
27 November 2026
معدنیات کے قومی اثاثوں سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوں گی، ثمر ہارون بلور
27 November 2026
پنجاب حکومت نے تلور کے شکار کیلئے دو ماہ کی عارضی اجازت دے دی
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
روس کی نئی جوہری آبدوز پرم بحری بیڑے میں شامل، پوتن نے عالمی سطح کا ہتھیار قرار دے دیا
27 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری
27 November 2026
آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال
27 November 2026
مکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس
27 November 2026