مکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس
Web Desk
27 November 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے تینوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکا نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے اصولوں اور مقاصد کے حصول کے ساتھ ساتھ اجتماعی دفاع، باہمی یکجہتی اور ہر فریق کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے احترام پر بھی زور دیا۔
کمیٹی نے 31 اگست 2026ء کو استنبول میں ہونے والے افتتاحی اجلاس اور 5 اکتوبر 2026ء کو ریاض میں منعقدہ ہنگامی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، اور ان فیصلوں کو ادارہ جاتی شکل دینے و قومی قوانین کے مطابق اجتماعی دفاعی وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا عزم دہرایا۔ مشترکہ اعلامیے میں سعودی عرب میں سیکرٹریٹ کے قیام اور اسے فعال بنانے کی جانب ہونے والی پیش رفت کو سراہا گیا اور اتحاد کے ادارہ جاتی امور و مؤثر رابطہ کاری میں اس کی اہمیت اجاگر کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے سعودی عرب میں شہریوں اور سول ڈھانچے پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کی، جبکہ معاہدے میں شامل اجتماعی دفاع کی دفعات کے تحت سلامتی کے تحفظ اور معاونت کے لیے کوششیں مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ مزید برآں، فریقین نے دفاعی صنعتوں، مشترکہ تکنیکی ترقی، تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کا عزم بھی ظاہر کیا تاکہ مشترکہ سیکیورٹی خدشات سے نمٹا جا سکے اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
روس کی نئی جوہری آبدوز پرم بحری بیڑے میں شامل، پوتن نے عالمی سطح کا ہتھیار قرار دے دیا
27 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری
27 November 2026
آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال
27 November 2026
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
27 November 2026
وزیراعظم آزادکشمیر کا سو روزہ پلان کا اعلان، نوجوانوں کو بلاسود قرضے، وظائف دیں گے
27 November 2026
کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
27 November 2026
کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج
27 November 2026