ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے قریب ہیں، تہران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
Web Desk
27 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی فتح قریب ہے، تاہم وہ مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے تہران کو معاہدے کا ایک موقع دے رہے ہیں۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں تھینکس گیونگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ جنگ میں فتح کے وقت کا تعین ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔ ان کے بقول، سچ پوچھیں تو یہ فتح جب وہ چاہیں گے تب حاصل ہو جائے گی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ نے ایران کے لیے مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا رکھا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نرمی برتنے کی کوشش کر رہا ہے اور ایران کو معاہدہ کرنے اور بہت سی جانیں بچانے کا پورا موقع دے رہا ہے، تاہم انہیں یقین نہیں کہ تہران اس موقع سے فائدہ اٹھائے گا یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ سوال کرتے ہیں کہ ایران معاہدہ کیوں نہیں کر رہا، اور کہا کہ شاید وہ واقعی پاگل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 48 گھنٹوں کے دوران مزید 19 فلسطینی شہید
27 November 2026
سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر حملےکے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
27 November 2026
جنگ کے خاتمےکے بعد نئی سفارت کاری، معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں: ایرانی وزیرخارجہ
27 November 2026
کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنےکے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی
27 November 2026
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنےکا ہدف ہے، احسن اقبال
27 November 2026
مولانا فضل الرحمان کو پاکستان اور طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: عطا اللہ تارڑ
27 November 2026
امریکی دوستوں نے 20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر شطرنج کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا
27 November 2026
مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
26 November 2026