واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
Web Desk
27 November 2026
واٹس ایپ نے صارفین کی ایک دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے پیغامات (میسجز) شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سہولت کے ذریعے صارفین کسی بھی پیغام کو فوری بھیجنے کے بجائے اس کے ارسال ہونے کی تاریخ اور وقت پہلے سے مقرر کر سکیں گے، جس کے بعد پیغام خودکار طور پر متعلقہ چیٹ میں پہنچ جائے گا۔
میٹا کی زیرِ ملکیت میسجنگ ایپ میں اب تک یہ سہولت موجود نہیں تھی، تاہم نئے فیچر کے تحت انفرادی اور گروپ چیٹس دونوں میں پیغامات شیڈول کیے جا سکیں گے، جن میں تحریری پیغامات کے ساتھ ساتھ لنکس، تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل ہوں گی۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ سادہ رکھا گیا ہے۔ صارف کو مطلوبہ پیغام تحریر کرنے کے بعد سینڈ کے بٹن کو معمول کے مطابق دبانے کے بجائے کچھ دیر دبا کر رکھنا ہوگا، جس کے بعد ایک ونڈو کھلے گی جہاں پیغام بھیجنے کی تاریخ اور وقت منتخب کیا جا سکے گا۔ مقررہ وقت آنے پر پیغام خود بخود متعلقہ چیٹ میں ڈیلیور ہو جائے گا۔
صارفین اپنے شیڈول کیے گئے پیغامات چیٹ انفارمیشن اسکرین میں دیکھ سکیں گے اور ضرورت پڑنے پر انہیں حذف بھی کر سکیں گے۔ دستیاب تفصیلات کے مطابق پیغام بھیجنے کا وقت موجودہ وقت سے کم از کم 10 منٹ اور زیادہ سے زیادہ دو ہفتے آگے تک مقرر کیا جا سکے گا۔
تاہم یہ سہولت تمام صارفین کو فوری طور پر دستیاب نہیں ہوگی، اور اگر سینڈ آئیکون کو دبا کر رکھنے پر شیڈولنگ کا آپشن نظر نہ آئے تو اس کا مطلب ہے کہ فیچر ابھی اس اکاؤنٹ تک نہیں پہنچا۔ کمپنی کے مطابق اس کی عالمی سطح پر فراہمی شروع کر دی گئی ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں اسے تمام صارفین کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026
ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار
25 November 2026
آواز سے چلنے والا خودکار اے آئی روبوٹک ٹوائلٹ متعارف
24 November 2026
پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل
24 November 2026
دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ
24 November 2026
محسن نقوی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم بی ایل اے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
24 November 2026
چاندنی رات کا جادو: پاکستان میں آج سپر مون دیکھا جاسکے گا
24 November 2026