نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کی تنظیمِ نو کے حوالے سے اہم اجلاس
Web Desk
25 November 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کی تنظیمِ نو، کارکردگی، انتظامی ڈھانچے اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں این سی سی آئی اے کو قومی سطح کی ’پاکستان سائبر پولیس‘ میں تبدیل کرنے اور میرٹ کی بنیاد پر بہترین افرادی قوت بھرتی کرنے کی سفارشات پیش کی گئیں۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سائبر کرائم کے ضمن میں نیشنل سیکیورٹی کے لیے مخصوص نظام فعال ہو چکا ہے اور موجودہ نظام کے تحت کیسز کے حل کے لیے حتی المقدور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ عوام کو سائبر جرائم سے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا این سی سی آئی اے کو ایک مؤثر، فعال اور جدید ادارہ بنانے کے لیے تنظیمِ نو کا عمل تیز کیا جائے اور اس عمل میں مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایجنسی اور اس کے تمام ذیلی دفاتر میں میرٹ پر آئی ٹی اور اے آئی کے ماہرین کو تعینات کیا جائے جبکہ سائبر کرائم کے زیر التوا مقدمات کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعظم نے این سی سی آئی اے کی جانب سے پیش کی گئی اصلاحاتی سفارشات پر غور کرنے کے لیے وفاقی وزراء محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب اور شزا فاطمہ خواجہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے جو رواں ہفتے کے آخر تک اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی؛ اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سید محسن رضا نقوی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
بیرسٹر گوہر کا تینوں چیف جسٹس صاحبان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ
25 November 2026
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد
25 November 2026
امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی: ڈونلڈ ٹرمپ
25 November 2026
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق
25 November 2026
ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
25 November 2026
لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے متعدد فضائی راستے آپریشنل وجوہات کی بنا پر دو روز کے لیے بند کرنے کا نوٹم جاری
25 November 2026
تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام روایتی اور جدید آلات پر مبنی پروازوں کے طریقہ کار مستقل طور پر واپس لے لیے گئے
25 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
25 November 2026