عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
Web Desk
23 November 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمن جنگ اور طاقت کے ذریعے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتا اور ایران کو کمزور کرنے کے لیے اسے عوام سے دوری کا فائدہ اٹھانا ہوگا، تاہم ایرانی عوام ثابت قدم ہیں اور جنگ کے دوران ملک عوام نے چلایا۔ اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم عوام پر حکمرانی کرنے کے لیے نہیں بلکہ ان کی خدمت کے لیے آئے ہیں، اس لیے عوام سے کبھی دور نہیں ہونا چاہیے اور ان سے رابطہ برقرار رکھنے، ان کے مسائل حل کرنے اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے بعض سائنس دانوں اور فوجی کمانڈروں کے اپنے گھر تک نہیں تھے، جبکہ علاقائی تجارت کے حوالے سے ایرانی صدر نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعمیری روابط کے ذریعے زمینی راستوں کو متبادل تجارتی راستوں کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
23 November 2026
نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026