شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار
Web Desk
22 November 2026
کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور وہاں موجود افراد کے ہمراہ اجتماعی دعا کرتے ہوئے خطے سے محبت، امن کے قیام اور ریاست کے خیرخواہانہ کردار کا عزم دہرایا۔
دورے کے موقع پر اجتماعی دعا کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر نے کہا کہ اگر انہیں شمالی وزیرستان اور پورے خیبر پختونخوا کا ایک ایک انچ اتنا ہی عزیز نہیں جتنا پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر ہیں، تو ان کی تنخواہ حرام ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس خطے کے لوگوں کو بہت قریب سے دیکھا اور ان میں خیر اور وطنِ عزیز کے لیے خیرخواہی پائی۔ کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ اگر انہیں ریاست نے کسی خفیہ ایجنڈے پر بھیجا ہے، وہ امن کے مقصد سے ہٹ کر بدامنی پھیلائیں، یا کسی معدنیات پر قبضے کے لیے آئے ہیں، تو دنیا اور آخرت برباد ہو جائے۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ سامنے بیٹھے تمام افراد بھی امن کے خواہاں ہیں اور وطن سے ان سے بڑھ کر محبت کرتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ انہیں اس پر ثابت قدم رکھے جبکہ اگر کسی کے دل میں کوئی بات ہے تو اسے معاف فرمائے۔
متعلقہ عنوانات
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان
23 November 2026
لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
23 November 2026
بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
23 November 2026
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
23 November 2026
تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
22 November 2026
دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب
22 November 2026
چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ
22 November 2026