سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا
Web Desk
19 November 2026
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج الہہ بچایو گبول کی عدالت نے الیکشن ٹیمپرنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ماجد علی ماکو کو 2 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ مجرم مخالف امیدواروں غلام یاسین اور دوا خان کو ایک لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کریں، جبکہ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 3 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
وکیل کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ماجد علی ماکو کو گرفتار کر کے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
عدالتی کارروائی کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران یونین کونسل 10 میں انتخابی دھاندلی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ثابت ہوا، جبکہ ماجد علی ماکو بلدیاتی انتخابات میں یو سی 10 کے ریٹرننگ افسر تعینات تھے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف براہ راست فوجداری شکایت درج کرائی گئی تھی
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ
19 November 2026
افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
19 November 2026
روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن
19 November 2026
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
19 November 2026