LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی

افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی

Web Desk

19 November 2026

افغان فریڈم فرنٹ کے سربراہ جنرل یاسین ضیاء نے طالبان رجیم کے سپریم لیڈر شیخ ہبت اللہ اخوندزادہ کی جانب سے مخالفین کو وطن واپسی اور اقتدار میں شراکت کی دعوت مسترد کر دی ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ ہبت اللہ اخوندزادہ نے طالبان مخالفین کو افغانستان واپس آنے اور حکومت میں عہدے حاصل کرنے کی پیشکش کی تھی، تاہم افغان فریڈم فرنٹ کے سربراہ جنرل یاسین ضیاء نے اس پیشکش کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں شراکت کی یہ دعوت مزاحمتی قوتوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کا نتیجہ ہے۔

جنرل یاسین ضیاء کا کہنا تھا کہ افغان فریڈم فرنٹ کی جدوجہد کسی حکومتی عہدے یا اقتدار کے حصول کے لیے نہیں، بلکہ افغان عوام کی آزادی، مساوی حقوق اور بنیادی انسانی آزادیوں کے تحفظ کے لیے جاری ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغان عوام کو اپنی تقدیر، مستقبل اور حکمرانی کے نظام کا فیصلہ خود کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہونا چاہیے۔