LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی

فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور

Web Desk

19 November 2026

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ملاقات کی ہے، جس میں فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور فنکاروں کی معاونت سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں امجد فرزند نے کی، جبکہ وفد میں معروف اداکار شان شاہد، سینئر فلم ساز سید نور، چوہدری ذوالفقار، ٹی وی اینکر و سینئر صحافی ذوالفقار راحت، احمد افتخار اور رانا نعیم شامل تھے۔

ملاقات کے دوران فلم انڈسٹری سے متعلق قانون سازی، پروڈیوسرز کو مالی معاونت کی فراہمی اور مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے وفد کو پنجاب اسمبلی کی کارروائی کا مشاہدہ کروایا اور قانون سازی کے حوالے سے پنجاب حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ حکومتِ پنجاب فن و ثقافت، فنکاروں اور فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، جبکہ فلم سٹی کا قیام حکومت کے فن و ثقافت کے فروغ کے وژن کا حصہ ہے اور فلم پروڈیوسرز کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے فروغ اور فلمی صنعت کی بحالی میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہیں۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ فلم سازی کے لیے مختص فنڈز میں پنجاب کے فلم پروڈیوسرز کو ترجیح دی جائے اور مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ وفد نے یہ تجویز بھی دی کہ پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کے دوران فلم انڈسٹری اور فنکاروں کے مسائل کو خصوصی اہمیت دی جائے اور انڈسٹری سے وابستہ افراد کی تجاویز کو قانون سازی کا حصہ بنایا جائے۔ ملاقات میں حکومت، قانون ساز اداروں اور فلم انڈسٹری کے درمیان مؤثر رابطے اور باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔