LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی

دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

Web Desk

19 November 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہر نوبیاہتا جوڑے کو 2 لاکھ روپے بطور سلامی دیے گئے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایک تاریخی فلاحی منصوبہ ہے، جو بلاامتیاز پنجاب کے تمام مذاہب اور طبقات کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریب میں 171 مسلمان اور 8 مسیحی خاندانوں کی بیٹیوں کو رخصت کیا جا رہا ہے، جبکہ رواں سال دھی رانی پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں 5 ہزار بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ اس فلاحی اقدام کے ذریعے مستحق اور کم آمدنی والے خاندانوں کو عملی معاشی ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔