روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن
Web Desk
19 November 2026
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس، چین اور امریکا کے درمیان سہ فریقی اجلاس عالمی سفارت کاری کی تاریخ کا ایک نیا باب ہے، اور وہ چینی و امریکی رہنماؤں کے ساتھ سہ فریقی ملاقاتوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری دیکھنا چاہیں گے۔
سہ فریقی سربراہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں خطاب کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ تینوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اقوامِ متحدہ کی اصلاحات، عالمی سلامتی اور جوہری عدم پھیلاؤ پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جبکہ وسیع تناظر میں سلامتی کے دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ چینی اور امریکی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو نے فریقین کو ایک دوسرے کے مؤقف کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔ ان کے مطابق یہ سہ فریقی ملاقات مفید ثابت ہوئی ہے اور عالمی سلامتی و استحکام کا انحصار بڑی حد تک روس، چین اور امریکا کے درمیان روابط اور اقدامات پر ہے۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین تنازع حل کرنے اور روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے مخلص ہیں، تاہم امریکا کے ساتھ تعلقات کے بعض پہلوؤں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد آسان نہیں ہوتا، لیکن ٹرمپ انتظامیہ کا طرزِ عمل امید کی ایک بنیاد فراہم کرتا ہے۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ اگر کسی معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہ بھی ہو سکے، تب بھی کوئی معاہدہ ہونا، معاہدہ نہ ہونے سے بہتر ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بعض فیصلے دیگر سفارتی فورمز پر بھی کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ
19 November 2026
سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا
19 November 2026
افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
19 November 2026
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
19 November 2026