بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
Web Desk
19 November 2026
بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی ہے، جس کے حوالے سے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے باقاعدہ نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق جاری کیے گئے نئے نوٹم کے تحت بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش 24 دسمبر 2026ء کی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی۔ پی اے اے کی جانب سے اس نوٹم میں فضائی حدود کی بندش کی مدت میں توسیع سے متعلق تمام متعلقہ اداروں اور فضائی کمپنیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت بھارتی پروازوں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی عائد پابندی مقررہ تاریخ اور وقت تک بدستور نافذ العمل رہے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے 23 اپریل 2025ء سے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ
19 November 2026
سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا
19 November 2026
افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
19 November 2026
روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن
19 November 2026
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026