LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک حوثی ملیشیا کا ریاض پر میزائل حملہ، سعودی اتحاد نے نقصان کی تصدیق کردی پاکستان اور مالدیپ کا تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا: دفتر خارجہ بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے: پاکستان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی

چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Web Desk

19 November 2026

چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹروں نے مجموعی طور پر 873 مریضوں کا طبی معائنہ کرتے ہوئے انہیں مفت طبی مشاورت اور 7 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی ادویات فراہم کیں۔ کیمپ سے استفادہ کرنے والوں میں 205 مرد، 523 خواتین اور 135 بچے شامل تھے، جبکہ اس دوران مریضوں کے 84 الٹراساؤنڈ، 162 لیبارٹری ٹیسٹ، 28 ایکسرے اور 69 ای سی جی بھی کیے گئے۔ میڈیکل کیمپ میں خواتین اور بچوں کو خصوصی طبی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ بریسٹ کینسر، ذاتی صفائی اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی، جس پر مقامی آبادی نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے اس اقدام کو صحتِ عامہ اور عوامی فلاح کے لیے قابلِ ستائش قرار دیا ہے۔