نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری
Web Desk
19 November 2026
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نظام کی اصلاح اور مستقبل کے فیصلوں کا اختیار کسی ایک سیاسی جماعت کی اجارہ داری نہیں بلکہ عوام کی امانت ہے، جبکہ عوامی ریفرنڈم کو چور دروازہ قرار دینا جمہوری سوچ کی عکاسی نہیں کرتا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی 18 سال سے سندھ میں برسراقتدار اور 2022 سے وفاقی حکومت میں بھی شریکِ اقتدار رہی ہے، لہٰذا نظام کی اصلاح کی بات کرنے سے پہلے اپنی حکمرانی اور کارکردگی کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریفرنڈم کوئی غیر جمہوری تصور نہیں بلکہ آئین میں موجود ایک آئینی راستہ ہے اور اگر پیپلز پارٹی جمہوریت و پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے تو عوام کی براہِ راست رائے لینے پر اعتراض کیوں ہے؟ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ احتساب کا اصول یکطرفہ نہیں ہو سکتا اور ہر سیاسی جماعت عوام کے سامنے جوابدہ ہے، اس لیے قومی فیصلے بند کمروں کے بجائے آئینی تقاضوں، پارلیمانی مکالمے اور عوامی اعتماد سے ہونے چاہئیں تاکہ 25 کروڑ عوام کی خوشحالی اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار
19 November 2026
سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی
19 November 2026
حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات
19 November 2026
راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا
19 November 2026
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ
19 November 2026
لاہور کو 2027 کیلئے ای سی او ٹورازم کیپیٹل کا اعزاز مل گیا
19 November 2026
میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید
19 November 2026
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
19 November 2026