سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی
Web Desk
19 November 2026
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کسی کے ہاری یا غلام نہیں ہیں اس لیے ان سے بات کرتے ہوئے احتیاط کی جائے۔ بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایم کیو ایم نے کبھی صرف سندھ، کراچی یا مہاجر صوبے کا نہیں بلکہ پورے پاکستان میں آبادی اور انتظامی ضرورت کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے، تو پھر خون ریزی کی دھمکیاں صرف کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور نواب شاہ کے لیے کیوں دی جا رہی ہیں؟ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدالتوں سے اس معاملے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دلیل کے جواب میں دلیل کے منتظر رہتے ہیں دھمکیوں کے نہیں، جبکہ کراچی سندھ کے بجٹ کی آمدن میں 93 سے 97 فیصد حصہ دیتا ہے اور باقی آمدن بھی حیدرآباد، میرپورخاص، نواب شاہ اور سکھر جیسے شہروں سے آتی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے موروثی سیاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا کہ نئے صوبوں کا مطالبہ نہ غداری ہے اور نہ ہی کوئی سازش، بلکہ سندھ کے شہری علاقوں میں نئے صوبے کے قیام کا مقدمہ تاریخی، معاشی اور انتظامی اعتبار سے مضبوط ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار
19 November 2026
نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری
19 November 2026
حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات
19 November 2026
راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا
19 November 2026
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ
19 November 2026
لاہور کو 2027 کیلئے ای سی او ٹورازم کیپیٹل کا اعزاز مل گیا
19 November 2026
میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید
19 November 2026
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
19 November 2026