فلائی دبئی نے ریاض اور ابہا کیلئے پروازوں کی منسوخی میں 27 نومبر تک توسیع کر دی
Web Desk
18 November 2026
متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب کے شہروں ریاض اور ابہا کے لیے اپنی پروازوں کی منسوخی میں 27 نومبر تک توسیع کر دی ہے، جبکہ دمام کے لیے فضائی آپریشن کو محدود شیڈول کے تحت بحال کر دیا گیا ہے۔
فلائی دبئی کے ترجمان کے مطابق علاقائی صورتحال کے باعث سعودی عرب کے لیے پروازوں کے معمول کے شیڈول میں مزید خلل پڑنے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر ایئرلائن ریاض اور ابہا کے لیے اپنی تمام پروازیں 27 نومبر تک معطل رکھے گی، تاہم دمام کے لیے محدود تعداد میں پروازیں چلائی جائیں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرلائن کی انتظامیہ خطے کی صورتحال کا مسلسل اور باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے اور پروازوں کے شیڈول میں ہونے والی کسی بھی ممکنہ تبدیلی سے مسافروں کو سرکاری مواصلاتی ذرائع کے ذریعے فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
ایئرلائن نے تمام مسافروں کو خصوصی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ہوائی اڈے روانگی اور سفر سے قبل اپنی پروازوں کی تازہ ترین صورتحال باقاعدگی سے چیک کریں اور بکنگ میں اپنے رابطہ نمبرز کی تفصیلات اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ انہیں بروقت اطلاعات موصول ہو سکیں۔
دوسری جانب ابوظہبی کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے بھی سعودی عرب کے شہروں ریاض اور دمام کے لیے اپنی مسافر اور کارگو پروازوں کی معطلی میں 30 نومبر تک توسیع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اتحاد ایئرویز کے مطابق ابوظہبی سے سعودی عرب کے دیگر شہروں کے لیے پروازیں فی الحال معمول کے مطابق جاری رہیں گی، تاہم علاقائی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر ان کے شیڈول میں بھی کسی بھی وقت تبدیلی کا امکان موجود ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب
18 November 2026
امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا
18 November 2026
امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند
18 November 2026
روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک
18 November 2026
پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن
18 November 2026
دبئی میں عالمی مائننگ شو اختتام پذیر، بین الاقوامی سرمایہ کاری اور نئی شراکت داریوں پر خصوصی توجہ
18 November 2026
عالمی پولیس سربراہی اجلاس اختتامی مرحلے میں داخل، اے آئی اور جدید پولیس ٹیکنالوجی مرکزِ نگاہ
18 November 2026
روس کے مفادات نظرانداز کرکے امن مذاکرات نہیں ہو سکتے، روسی وزارت خارجہ
18 November 2026