LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے ماسکو پر رواں سال کے بڑے حملوں میں سے ایک ناکام، سیکڑوں ڈرون تباہ بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام اڈیالہ جیل سے کھلا خط بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر؛ مکمل طبی ریکارڈ طلب کے پی میں 3 ایم پی او حراست اور گورنر راج کیس؛وفاقی آئینی عدالت میں فریق بننے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کر دیں پشاور ہائیکورٹ کو ایمرجنسی اور ایم پی او کے علاوہ آرٹیکل 199 کے دیگر مقدمات سننے کی اجازت مل گئی ایران امریکا تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں میں نہیں: عباس عراقچی جے شاہ دوسری مدت کیلئے بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم کر دی 13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار

بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام اڈیالہ جیل سے کھلا خط

Web Desk

16 November 2026

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل سے چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے طبی سہولیات کی فراہمی اور عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد کی اپیل کی ہے۔ خط کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنی آواز جیل کی دیواروں سے باہر پہنچانے کے لیے یہ خط تحریر کر رہے ہیں کیونکہ انہیں 70 برس کی عمر کے بعد سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے روزانہ 22 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، جہاں نہ کتابیں اور ٹیلی ویژن میسر ہیں اور نہ ہی اہلِ خانہ اور وکلاء سے باقاعدہ ملاقات یا بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے، جبکہ ایک سال میں محض چار مرتبہ وکلاء سے ملاقات ہو سکی اور ان کی اہلیہ کو بھی قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے خط میں مزید تحریر کیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 18 اگست کو انہیں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے حکم کے باوجود تاحال اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، جس کے باعث ان کا بلڈ پریشر 130 سے بڑھ کر 193 تک پہنچ چکا ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق انہیں برین ہیمرج اور دل کے دورے کا شدید خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ القادر اپیل کو دیگر پرانی اپیلوں پر ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ ان کی صحت اور بنیادی حقوق کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، لہٰذا وہ کسی رعایت کے طلبگار نہیں بلکہ صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد اور بہت دیر ہونے سے پہلے انصاف کی فراہمی چاہتے ہیں۔