LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر؛ مکمل طبی ریکارڈ طلب کے پی میں 3 ایم پی او حراست اور گورنر راج کیس؛وفاقی آئینی عدالت میں فریق بننے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کر دیں پشاور ہائیکورٹ کو ایمرجنسی اور ایم پی او کے علاوہ آرٹیکل 199 کے دیگر مقدمات سننے کی اجازت مل گئی ایران امریکا تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں میں نہیں: عباس عراقچی جے شاہ دوسری مدت کیلئے بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم کر دی 13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے: صدر، وزیر اعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان

بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر؛ مکمل طبی ریکارڈ طلب

Web Desk

16 November 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے سردار لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کی جانب سے متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار وکلاء کے مطابق 10 نومبر کی جیل ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کی صحت کی سنگینی سے متعلق آگاہ کیا جبکہ بشریٰ بی بی نے 15 نومبر کو آنکھ کی ممکنہ سرجری کے بارے میں بتایا۔ متفرق درخواست کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو دیکھنے میں مشکلات اور آنکھ میں شدید تکلیف کا سامنا تھا اور شکایت کے سات سے آٹھ دن بعد جیل میں ڈاکٹر کی جانب سے کیے گئے طبی معائنے میں انہیں آگاہ کیا گیا کہ ان کی انتہائی حساس (کریٹیکل) سرجری ہو گی جس سے آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔ وکلاء نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بشریٰ بی بی کا مکمل طبی ریکارڈ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور میڈیکل چیک اپ، سرجری و ضروری نگہداشت کی بروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے انہیں فوری طور پر کسی مستند اسپیشلائزڈ ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔