13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور
Web Desk
16 November 2026
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے الزام میں سینیئر پولیس افسر کی اہلیہ اور ان کے گھر میں بچوں کو ٹیوشن پڑھانے والے قاری کو گرفتار کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ نائمہ عفت کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، جہاں عدالت نے دونوں ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز H-11 کی سرکاری رہائش گاہ سے برآمد ہوئی جہاں وہ گوجرانوالہ میں بطور ڈائریکٹر ایف آئی اے تعینات سینیئر پولیس افسر کی اہلیہ کے پاس گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی، جبکہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ افسر کی اہلیہ بچی کو عرصہ دراز سے تشدد کا نشانہ بنا رہی تھی اور چند روز قبل ہونے والے شدید تشدد میں گھر پڑھانے کے لیے آنے والا قاری بھی شریک تھا۔ دوسری جانب لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ شمس کالونی میں درج کیے گئے قتل کے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی بیٹی پولیس لائنز میں قریبی رشتہ داروں کے ہمراہ رہائش پذیر تھی اور لاش دیکھنے پر جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے، تاہم اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی اس افسوسناک واقعے کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک
16 November 2026
کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار
16 November 2026
آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم کر دی
16 November 2026
توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم
16 November 2026
امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے
16 November 2026
تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ چاہتا ہے: اسحاق ڈار
16 November 2026
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان
16 November 2026