پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز
Web Desk
15 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی کا رجحان انتہائی خوش آئند ہے اور ڈسٹرکٹ سیف سٹی اتھارٹیز، موبائل پولیس اسٹیشنز اور ڈیجیٹل اسمارٹ پولیسنگ کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر منظم جرائم کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گوجرانوالہ میں جرائم کی شرح میں 67 فیصد، گجرات میں 58 فیصد، بہاولپور میں 52 فیصد، ملتان میں 47 فیصد، ساہیوال میں 42 فیصد، لاہور میں 41 فیصد، راولپنڈی میں 36 فیصد، شیخوپورہ میں 32 فیصد اور ڈیرہ غازی خان میں 16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مریم نواز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انسانی اسمگلنگ، منشیات اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس شیئرنگ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور عالمی تعاون سمیت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ خواتین، بچوں اور نوجوانوں کو محفوظ بناتے ہوئے ایک پرامن اور انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
15 November 2026
سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ
15 November 2026
یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ
15 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
15 November 2026
جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع
15 November 2026
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026