پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد
Web Desk
14 November 2026
حکومتِ پنجاب نے اپنے جدید سرکاری طیارے گلف سٹریم G-500 کا آپریشنل کنٹرول اور دیکھ بھال (مینٹیننس) باضابطہ طور پر پاکستان ایئر فورس (پاک فضائیہ) کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ اس ضمن میں پنجاب حکومت اور پاک فضائیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے مسودے کی بھی توثیق کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس اور حاصل ہونے والی اہم سرکاری دستاویزات کے مطابق جدید ترین گلف سٹریم جیٹ طیارے کی دیکھ بھال اور فلائٹ آپریشن کے دوران مسلسل تکنیکی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے وی آئی پی فلائٹ ونگ کی محدود تکنیکی صلاحیت کے باعث اس جدید اور حساس طیارے کو مکمل طور پر سنبھالنا انتہائی مشکل ہو رہا تھا۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق گلف سٹریم کے جدید اور پیچیدہ ایویونکس نظام کو چلانے کے لیے خصوصی تکنیکی مہارت، اعلیٰ تربیت یافتہ عملے اور جدید انفراسٹرکچر کی ضرورت ہوتی ہے، اور چونکہ پاک فضائیہ کے پاس اس نوعیت کے طیاروں کی دیکھ بھال اور آپریشن کے لیے مطلوبہ تمام تکنیکی مہارت اور ماہر عملہ موجود ہے، اسی لیے پنجاب حکومت کے وی آئی پی فلائٹ ونگ نے آپریشنل کنٹرول اور مینٹیننس کی ذمہ داری پاک فضائیہ کو منتقل کرنے کے لیے باہمی مشاورت کی۔
دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس عمل کے تحت پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے باقاعدہ ڈی رجسٹر کیا جا چکا ہے، جبکہ پاک فضائیہ نے اس طیارے کو اپنا مخصوص ٹیل نمبر بھی الاٹ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان ایئر فورس کے تین حاضر سروس پائلٹس کی خدمات ڈیپوٹیشن پر پنجاب حکومت کے حوالے کی گئی ہیں، جو صوبائی حکومت کے پائلٹس کے ہمراہ طیارے کے فلائٹ آپریشنز انجام دے رہے ہیں۔
سرکاری دستاویزات میں اس جدید جیٹ طیارے کی محفوظ پرواز، مسلسل آپریشنل تیاری اور چوبیس گھنٹے دستیابی کو یقینی بنانا ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔ صوبائی کابینہ نے طیارے کا آپریشنل کنٹرول اور مینٹیننس پاک فضائیہ کے سپرد کرنے، سول ایوی ایشن سے ڈی رجسٹریشن اور پاک فضائیہ کی جانب سے نیا ٹیل نمبر الاٹ کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ مفاہمتی یادداشت میں طیارے کی مکمل دیکھ بھال، تکنیکی امور اور مالی انتظامات کی تفصیلات کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر، ایس اینڈ جی اے ڈی (S&GAD) کو پنجاب حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے اس ایم او یو پر دستخط کرنے کا باضابطہ اختیار بھی تفویض کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
14 November 2026
سربراہ پاک فضائیہ کا ازبکستان کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 November 2026
نئے صوبوں کا قیام اب قومی مطالبہ بن چکا ہے: محمد علی درانی
14 November 2026
لاہور ہائیکورٹ کی صوبائی جوڈیشل کمیٹی کا اجلاس 19 نومبر کو طلب
14 November 2026
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ
14 November 2026
پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
14 November 2026
شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 November 2026
انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا
14 November 2026